کراچی: ٹریفک حادثے میں چار نوجوان جاں بحق

کراچی: ایک اور افسوسناک ٹریفک حادثے میں کراچی کے چار نوجوانوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش گرفتار

 پولیس کے مطابق، تیز رفتاری کے باعث کار ٹنڈو الہیار کے نصیر کینال میں جاگری، جس کے نتیجے میں تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق نارتھ کراچی سیکٹر 11 جے سے تھا، جن کی شناخت علی شان، عبدالحد، عدیل اور سمیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

متوفی عدیل اپنے دوستوں کے ہمراہ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے میرپور خاص جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔  چاروں نوجوانوں کی لاشوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!