کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں کامیاب ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کرمنلز اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
کراچی پولیس کی ایک ہفتے میں بڑی کامیابیاں، 664 سے زائد ملزمان گرفتار
ملزمان کو بغدادی، کلاکوٹ اور چاکیواڑہ کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول بمعہ راؤنڈز اور 700 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
گرفتار افراد کی شناخت وسیم عرف دبئی، ماہ زین، انیس عرف عیسیٰ اور سعید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم وسیم عرف دبئی اس سے قبل بھی غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی کے تین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر دیے گئے ہیں جبکہ دیگر ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
گرفتار شدگان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔