پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کلون اور ڈپلیکیٹ آئی ایم ای آئی والے موبائل فونز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں تمام صارفین کو تصدیقی میسجز بھیجے جائیں گے، جن کے ذریعے ان کے موبائل ڈیوائسز کی تصدیق کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی حکومتی و سیاسی شخصیات کو عید کی مبارکباد، قومی یکجہتی پر زور
پی ٹی اے کے مطابق، صارفین کو تصدیقی میسج موصول ہونے کے بعد 7 دن کے اندر آئی ایم ای آئی کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ تصدیق مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ای آئی کو متعلقہ سم نمبرز سے منسلک کر دیا جائے گا، جبکہ تصدیق نہ ہونے پر متعلقہ موبائل ڈیوائس بلاک کر دی جائے گی۔
ایف آئی اے حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اگر کسی کا موبائل بلاک ہو جائے تو وہ فون فروخت کرنے والے یا ایف آئی اے سے رجوع کرے۔ عوام کو ہمیشہ قانونی، منظور شدہ اور ایف بی آر سے ٹیکس شدہ موبائل فون خریدنے کی تاکید کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بغیر وارنٹی اور غیر معمولی طور پر کم قیمت والے موبائل فونز خریدنے سے گریز کریں اور خریداری کے وقت آئی ایم ای آئی کی تصدیق ضرور کریں۔