پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے گرمیوں کے اوقاتِ کار کا نیا شیڈول جاری

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کے لیے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جو 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل ہوگا۔

نادرا کا انقلابی اقدام: پاکستان میں پہلا ڈیجیٹل شناختی کارڈ متعارف

نئے شیڈول کے مطابق، سنگل شفٹ والے اسکول صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز چھٹی 11:30 بجے ہوگی۔

ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی، جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 12 بجے سے شام 4:30 بجے تک جاری رہے گی۔

جمعہ کے روز دوسری شفٹ والے اسکول دوپہر 2:30 بجے سے شروع ہوں گے۔ یہ نیا شیڈول پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں پر لاگو ہوگا تاکہ گرمی کے موسم میں طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

61 / 100

One thought on “پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے گرمیوں کے اوقاتِ کار کا نیا شیڈول جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!