آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چہکان کا دورہ کیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان، پاکستان میں 31 مارچ کو عید الفطر منائی جائے گی

آرمی چیف نے عیدالفطر کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور قوم کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن اور مثالی خدمات کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کا عزم نہ صرف ملک کی سلامتی کا ضامن ہے بلکہ یہ وطن سے بے پناہ محبت کی مثال بھی ہے۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے بہادر عوام نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جرات اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔

آرمی چیف نے فارمیشنز کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابیاں شہداء اور امن و استحکام کے عظیم مقصد کے لیے قربانیاں دینے والوں کی مرہون منت ہیں۔

جنرل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

66 / 100

One thought on “آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!