کراچی: ایس ایس پی ملیر، لیفٹیننٹ کمانڈر (ریٹائرڈ) کاشف افتاب عباسی نے شہید پولیس افسران اور جوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مناسبت سے تحائف پیش کیے۔
مستونگ میں سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا، ایک شخص زخمی
ایس ایس پی ملیر نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
شہداء کے اہل خانہ کا اظہارِ تشکر
اس موقع پر شہداء کے اہل خانہ نے پولیس کے اس خراجِ تحسین کو سراہا اور کہا کہ یہ ان کے لیے نہ صرف حوصلہ افزا ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ان کے پیاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔
شہداء کے اہل خانہ نے پولیس کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔