اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف 8 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 20 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2530.11 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا علما اور مشائخ سے خطاب: اتحاد، ترقی اور خود انحصاری پر زور

اہم کارروائیاں:

ذاکر کیمپ چاغی: غیر آباد علاقے سے 2311 کلو چرس اور 66 کلو افیون برآمد۔
مستونگ: دشت کے پہاڑی علاقے سے 105 کلو چرس قبضے میں لے لی گئی۔
حیدر آباد: ہوٹل کے قریب ایک ملزم سے 18 کلو چرس برآمد۔
فیض پور انٹرچینج (جڑانوالہ، لاہور): سفری بیگ میں چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد۔
کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل: عمان بھیجے جانے والی الیکٹرک موٹر سے 8.970 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار۔
راولپنڈی (چوہڑ چوک بس اسٹاپ): گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
اسلام آباد (ایم ون موٹر وے): خاتون سمیت دو ملزمان کے قبضے سے 600 گرام افیون اور 540 گرام آئس برآمد۔
پشاور: کوریئر آفس سے لاہور بھیجے جانے والے 4 پارسلز سے 150 گرام افیون اور 1.850 کلو چرس برآمد۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!