سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں داخل، ثروت اعجاز قادری کی عیادت

کراچی: سابق وفاقی وزیر اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرستِ اعلیٰ حاجی حنیف طیب دل کے عارضے کے باعث ایک نجی اسپتال میں داخل ہوگئے۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اسپتال جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

پاکستان سنی تحریک کے 35ویں یوم تاسیس پر شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حاجی حنیف طیب کی مسلکِ اہلِ سنت کے لیے گرانقدر خدمات ہیں۔ انہوں نے عملی طور پر خدمتِ انسانیت کو اپنا مشن بنایا اور سیاست میں بھی ایک شفاف کردار کے ساتھ اپنی زندگی گزاری۔

انہوں نے مزید کہا کہ حاجی حنیف طیب کے ساتھ کئی دہائیوں پر محیط رفاقت اور والہانہ وابستگی ان کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ ان کے ساتھ گزارے گئے سالوں میں انہیں قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا، جس کے بعد پورے یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ حاجی حنیف طیب ایک حیران کن قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حاجی حنیف طیب سے ملنے والا ہر شخص ان کی شخصیت اور خدمات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے سیاست کے ساتھ ساتھ خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنایا اور ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، قومی یکجہتی اور ملی وحدت کے فروغ کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ استحکامِ پاکستان کے لیے ہم اپنے اکابرین کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ علماء و مشائخ کے ساتھ ساتھ خدمتِ انسانیت پر یقین رکھنے والوں کو بھی تاریخ کے نصاب کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

58 / 100

One thought on “سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں داخل، ثروت اعجاز قادری کی عیادت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!