سی پی ایل سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک 2025 کے دوران ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مجموعی جرائم میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔
کراچی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
اہم اعداد و شمار:
اسٹریٹ کرائم میں 18 فیصد کمی (2025 میں 311 واقعات، 2024 میں 381)
موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں 44 فیصد کمی (2025 میں 153، 2024 میں 272)
موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں 16 فیصد کمی (2025 میں 731، 2024 میں 873)
فور ویل گاڑیوں کے چوری اور چھیننے کے واقعات میں تقریباً 30 فیصد کمی
جرائم میں کمی کے نمایاں علاقے:
گلستانِ جوہر میں 53 واقعات کی کمی
شاہراہِ فیصل میں 64 واقعات کی کمی
جمشید کوارٹرز اور سولجر بازار میں 24، 24 واقعات کی کمی
حکام کے مطابق، یہ نمایاں بہتری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر حکمت عملی، فوری ردِ عمل اور بہتر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ عوام کے تحفظ اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔