لاہور؛ دھند اورتکنیکی وجوہات کی بناپر پروازیں تاخیر کا شکار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ائیرسیال کی مسقط سے لاہور آنے والی پرواز پی ایف 733 چھ گھنٹے تاخیر سے آئے گی

لاہورائیرپورٹ پر پروازوں کی صورتحال بری طرح متاثر ہے،دھند اورتکنیکی وجوہات کی بناپر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق دھند کے باعث ائیرسیال کی مسقط سے لاہور آنے والی پرواز پی ایف 733 چھ گھنٹے تاخیر سے آئے گی،ائیربلیو کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی اے 431 کو تین گھنٹے تاخیر کا سامنا ہے۔

ائیربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471 دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے گی ،ائیربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402 ساڑھے سات گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی

اس کے علاوہ ائیرسیال کی کراچی سے آنے والی پرواز پی ایف 143 کو ایک گھنٹے کی تاخیر کا سامنا ہے،ائیربلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 411 بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچے گی۔

پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز پی کے 959 کو ایک گھنٹہ تاخیر کا سامنا ہے، شارجہ جانے والی پرواز پی کے 209 کو بھی ایک گھنٹہ تاخیر ہے۔

 

 

حکام کا کہنا ہے کہ ائیربلیو کی دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے،ائیرسیال کی کراچی جانے والی پرواز پی ایف کو بھی روانگی میں تاخیر کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!