شکارپور پولیس کی جانب سے سنیپ چیکنگ، عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی سخت

عوام کے جان و مال کے تحفظ اور عیدالفطر کے پرمسرت دنوں میں پُرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلعی پولیس نے جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے تحت سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔

ملیر ہالٹ حادثہ: حاملہ خاتون، بچہ اور شوہر کی ہلاکت کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا

ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی نے شہر کے مختلف مقامات پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سنیپ چیکنگ کی نگرانی کی، جہاں مختلف گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں اور مشکوک افراد کی تلاشی لی گئی۔ متعدد گاڑیوں سے ٹنٹڈ گلاسز اور فینسی نمبر پلیٹس بھی ہٹائی گئیں۔

سنیپ چیکنگ کے دوران سب ڈویژن سٹی کے ایس ایچ اوز، انچارج مددگار، سارجنٹ ٹریفک اور اسپیشل ٹیم کے انچارج بھی موجود تھے۔ شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں، چوراہوں اور دیگر حساس مقامات پر چیکنگ جاری رہی، جس کا مقصد نہ صرف جرائم کی بیخ کنی بلکہ عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، شکارپور پولیس امن و امان قائم رکھنے کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہے، اور رمضان المبارک کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!