آئی ایم ایف معاہدے میں آرمی چیف کا کلیدی کردار، معیشت کے استحکام کی بڑی کامیابی: وزیراعظم شہباز شریف

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے ہونے میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔

پاکستان سنی تحریک کی فلاحی سرگرمیاں، عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہیں: شاداب رضا نقشبندی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو خوش آمدید کہا اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر متعلقہ وزراء اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی باضابطہ منظوری کے بعد پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی ہوگی، جو معیشت کے استحکام کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور مہنگائی جیسے چیلنجز کے باوجود یہ معاہدہ حکومت کی سنجیدگی اور معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال آئی ایم ایف نے 9 ٹریلین روپے کا ٹیکس کلیکشن ہدف مقرر کیا تھا، جبکہ اس سال 12.9 ٹریلین روپے کا ہدف حاصل کیا جا رہا ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام کی علامت ہے۔

عوام کی قربانیاں اور آئی ایم ایف معاہدے کے ثمرات

شہباز شریف نے تسلیم کیا کہ عام آدمی نے شدید مشکلات، مہنگائی اور مسائل برداشت کیے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے اور عوام نے بوجھ اٹھایا، لیکن اب اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر مخالفین کی تمام قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوئیں، مخالفین نے منی بجٹ کی پیش گوئی کی تھی، لیکن ٹیم ورک کے ذریعے بغیر کسی منی بجٹ کے یہ کامیابی حاصل کی گئی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس اور اظہار تعزیت

قبل ازیں، وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے آغاز میں کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

مہنگائی میں کمی کا اعلان

وزیراعظم نے اجلاس کے دوران معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور عوام کو خوشخبری دی کہ حکومت جلد مہنگائی میں کمی کے لیے بڑا ریلیف پیکج متعارف کرائے گی، جس کے اثرات عوام جلد محسوس کریں گے۔

64 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!