ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

 ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈائریکٹر ایس بی سی اے جلیس صدیقی، ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد، میونسپل کمشنرز، تمام ڈی ایس پیز، سوئی گیس اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

حیدرآباد: پارکنگ مافیا کی سرعام غنڈہ گردی، حکومت سندھ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

اجلاس کے دوران ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سینٹرل کو بریفنگ دی، جس پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے ایس بی سی اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان اور شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے خطاب میں کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران بلڈرز مافیا غیر قانونی تعمیرات کا منصوبہ بنا چکی ہے، جسے ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ایس بی سی اے، ٹاؤن انتظامیہ اور پولیس فیلڈ میں موجود رہے گی اور کسی بھی غیر قانونی تعمیر کی فوری شکایت پر اس عمارت یا فلور کو سیل اور ڈیمالش کردیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ متعدد ایس بی سی اے اہلکار پوسٹنگ پر نہیں، مگر ان کا اثر و رسوخ برقرار ہے، جسے فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔

ایس ایس پی ضلع وسطی زیشان شفیق صدیقی نے بھی تمام ڈی ایس پیز کی سرزنش کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی علاقے میں غیر قانونی تعمیرات ہوئیں تو متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔

62 / 100

2 thoughts on “ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!