مصطفی عامر قتل کیس: قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 26 مارچ کو کراچی میں طلب

کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بدھ 26 مارچ کو کراچی سینٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوگا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئیں، قومی قیادت کا اظہار تعزیت

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینئر عبدالقادر پٹیل کریں گے، جنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ مصطفی عامر قتل کیس میں ہونے والی پیش رفت اور اب تک کی گئی تحقیقات کی تفصیلات فراہم کریں۔

اجلاس میں آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس، اور ایکسائز کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے اور کیس کی تفتیش کے مراحل سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، کمیٹی اجلاس میں کیس کی شفاف اور تیز تر تحقیقات پر زور دیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کو مزید اقدامات کے حوالے سے ہدایات دی جائیں گی۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!