صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا لاطینی امریکی تارکین وطن کے خلاف ملک بدری کی مہم کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاطینی امریکی ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ملک بدری کی مہم کا اعلان کیا ہے۔
یوم پاکستان: اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی کی مزار قائد پر اراکین اسمبلی کے ہمراہ حاضری

صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے امریکہ بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تصدیق کی ہے کہ تارکین وطن کو فوجی طیاروں اور دیگر ذرائع سے وسیع پیمانے پر لاطینی امریکی ممالک، جیسے وینزویلا اور کولمبیا، واپس بھیجا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے روزانہ 1800 غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری اور ملک بدری کا ہدف مقرر کیا ہے، جو اس آپریشن کے اختتام تک جاری رہے گا۔

اس مہم کے نتیجے میں ریسٹورینٹس، چھوٹے کاروباری اداروں، کنسٹرکشن اور دیگر شعبوں میں سستی لیبر کی کمی واقع ہو رہی ہے، کیونکہ غیر قانونی تارکین وطن گھروں میں بیٹھ گئے ہیں یا محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی اس مہم کے منفی اثرات امریکی معیشت پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر زراعتی صنعت جو لاطینی امریکی سیزنل ورکرز پر منحصر ہے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!