ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی کارروائیاں، 22 روز میں 4 کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد جرمانے

کراچی میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ 22 ویں رمضان کی رپورٹ کے مطابق 86 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 لاکھ 61 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک منافع خور کو گرفتار بھی کیا گیا۔ اسپیشل مجسٹریٹس نے بھی کارروائی میں حصہ لیا اور 4 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا۔

یومِ قرارداد پاکستان: اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کا قومی یکجہتی اور ترقی پر زور

رپورٹ کے مطابق 22 روز کے دوران مجموعی طور پر 3827 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں 4 کروڑ 7 لاکھ 51 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 139 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ اس دوران 24 ہزار 847 دکانوں پر قیمتوں کی جانچ کی گئی تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف مہم اسی سختی کے ساتھ جاری رکھی جائے۔ انہوں نے حکم دیا کہ تمام دکانوں پر سرکاری نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ضلع وار کارروائی کی تفصیلات:

ضلع جنوبی: 1 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ

ضلع شرقی: 88 ہزار روپے جرمانہ

ضلع غربی: 20 ہزار روپے جرمانہ

ضلع وسطی: 85 ہزار روپے جرمانہ

ملیر: 16 ہزار روپے جرمانہ

کورنگی: 92 ہزار روپے جرمانہ

کیماڑی: 47 ہزار روپے جرمانہ

کمشنر کراچی نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی بلا تعطل جاری رہے گی تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو مقررہ قیمتوں پر اشیاء دستیاب ہو سکیں۔

62 / 100

One thought on “ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی کارروائیاں، 22 روز میں 4 کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد جرمانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!