رات گئے کورنگی کازوے، ملیر ایکسپریس وے پر پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں زخمی ہونے والے ملزمان کے سنگین مجرمانہ ریکارڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری اور یومِ پاکستان پر عزمِ نو کا اظہار
ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا محمد علی نیازی کے مطابق زخمی ملزمان حمید اللہ اور ذیشان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں چوری، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ دونوں ملزمان نے لانڈھی، کورنگی، فیکٹری ایریا اور اطراف میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
مزید تفتیش میں ملزمان نے شاہ فیصل ندی کے قریب ایک واردات کے دوران مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے گروہ کے دیگر کارندے شاہ فیصل پل، سنگر اور گودام چورنگی کے اطراف میں وارداتیں کرتے ہیں۔
پولیس نے مقابلے کے بعد ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول، عوامی کالونی کی حدود سے چھینی گئی موٹرسائیکل، اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں۔ ایس ایچ او محمد علی نیازی نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔