صدر مملکت آصف علی زرداری کا یومِ پاکستان پر خطاب

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتا ہے اور پاکستان مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

جگنو محسن کا انکشاف: بیٹے علی سیٹھی کا مشہور گانا ’پسوڑی‘ پسند نہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آج ملک ففتھ جنریشن وارفیئر کے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے، جس کا مقابلہ عوام اور افواجِ پاکستان مل کر کریں گے۔

پاکستان کی ترقی اور یکجہتی پر زور

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان بنانا ہے جو تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر خوشحالی اور امن کی راہ پر گامزن ہو۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ تمام توانائیاں ملک کی ترقی کے لیے وقف کریں، کیونکہ پاکستان کا سفر مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔

دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان سازشوں کے باوجود اپنی تعمیر جاری رکھے گا، کیونکہ قوم میں ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت اور حوصلہ موجود ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلح افواج اور قوم شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وارفیئر نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، مگر دشمن عناصر کامیاب نہیں ہوں گے۔

کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے آواز

صدر نے یومِ پاکستان پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جائے۔

انہوں نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔

شہداء کو خراجِ تحسین

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک جدید اسلامی فلاحی ریاست کے اصولوں پر قائم ہے۔ انہوں نے مادرِ وطن کی خاطر قربانیاں دینے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی آزادی بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

58 / 100

One thought on “صدر مملکت آصف علی زرداری کا یومِ پاکستان پر خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!