اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) کراچی نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی، ستارہ سیکٹر 11 ڈی میں چھاپہ مار کر مفرور و بھتہ خوری میں مطلوب ملزم سہیل ولد محمد اسحاق کو گرفتار کر لیا۔
انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لیے خوشخبری: انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی نئی تاریخوں کا اعلان
کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول برآمد ہوا۔
دوران تفتیش ملزم نے بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ نیو کراچی میں درج مقدمہ نمبر 121/2025 کے تحت دفعہ 384، 385، 337 A (I)، 337 H (i) (ii)، 506-B، 34 تعزیرات پاکستان، 25-D ٹیلی گراف ایکٹ اور 7ATA کے تحت مقدمہ درج ہے۔
اس کے خلاف انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔