ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو یومِ علی کے موقع پر مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے ایمپریس مارکیٹ سے تبت سینٹر پہنچے، جہاں ان کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، جعلی ویزہ پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار
سیکیورٹی انتظامات اور ہدایات
پولیس چیف نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کر کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جلوس کے اطراف سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ
بعد ازاں، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی۔