ٹرمپ کا اقدام: ہیلری کلنٹن، کاملا ہیرس اور دیگر کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف تازہ اقدام کے طور پر سابق نائب صدر کاملا ہیرس، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور دیگر کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے۔

بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ہڑتال، مظاہروں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، ریپبلکن صدر نے سابق صدر جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی ختم کر دی۔ ٹرمپ نے ایک یادداشت میں کہا کہ بعض افراد کو خفیہ معلومات تک رسائی دینا اب قومی مفاد میں نہیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن میں سیاسی دراڑیں مزید گہری ہو رہی ہیں۔ ٹرمپ کے اس اقدام کو اپنے ناقدین اور سیاسی حریفوں سے انتقام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے نیو جرسی کے علاقے بیڈمنسٹر پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد یہ میمورنڈم جاری کیا۔ انہوں نے ریپبلکن پارٹی کی سابق نمائندہ لِز چینی، سابق قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون، اور روسی امور کی ماہر فیونا ہل کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کر دی۔

اس فہرست میں قومی سلامتی کے وکیل مارک زید اور سابق ریپبلکن قانون ساز ایڈم کنزنگر بھی شامل ہیں، جو ٹرمپ کے سخت ناقدین میں شمار ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ روایتی طور پر سابق امریکی صدور کو انٹیلی جنس بریفنگ دی جاتی ہے تاکہ وہ موجودہ صدور کو قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے امور پر مشورہ دے سکیں۔ تاہم، 2021 میں صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کر دی تھی۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.