ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ریڑی روڈ پر خفیہ مقام سے منشیات فروشوں کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی: مچھر کالونی میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد
ملزمان کی شناخت اور برآمدگی
گرفتار ملزمان کی شناخت سلمان اور سلیم عرف کارو کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 2 کلو 530 گرام علی کوالٹی چرس اور فروخت کی گئی رقم برآمد کرلی۔
ملزمان کا جرائم پیشہ ریکارڈ
ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان علاقے میں مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزم سلیم عرف کارو ایک عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
مزید تحقیقات جاری
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔