لاہور ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ: غلط محلول کے استعمال سے 2 مریض جاں بحق، 14 متاثر

ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ میں تصدیق ہو گئی ہے کہ انجیکشن کا محلول تیار کرنے کے لیے جراثیم سے پاک ڈسلٹڈ واٹر کے بجائے کیلشیم اور رینگر لیکٹیٹ کا پانی استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 مریض جاں بحق جبکہ 14 شدید متاثر ہوئے۔
سوات میں پولیس آپریشن: ایس ایچ او رحیم خان کے قاتل اسمگلر کی ہلاکت، ایک اہلکار شہید

تشکر نیوز کے مطابق، 10 مارچ کو انجیکشن کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ لیگو نوکین کے استعمال کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اینٹی بائیوٹک پاؤڈر سے انجیکشن تیار کرنے میں غلط پانی استعمال کیا گیا، جس کے باعث مریضوں کو سنگین ری ایکشن کا سامنا کرنا پڑا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غفلت برتنے والی تین نرسز کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے، اور اب رپورٹ میں بھی ان کی لاپروائی ثابت ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نرسز کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

58 / 100

One thought on “لاہور ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ: غلط محلول کے استعمال سے 2 مریض جاں بحق، 14 متاثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!