...

سندھ کے مفادات کے لیے یکجہتی ضروری ہے، 6 کینالز کا معاملہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے اٹھایا: سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ 6 کینالز کے معاملے پر سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور قیادت نے آواز بلند کی اور عوام کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ مخالفین بلاجواز تنقید کر رہے ہیں کہ ہم اس پر بات نہیں کرتے، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جدید شکایتی نظام متعارف

انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام جماعتوں کو اس معاملے پر متحد ہونا چاہیے اور سیاسی و نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر سندھ کے حقوق کی بات کرنی چاہیے۔ وہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل ورکرز اجلاس اور افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے، جہاں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ اور دیگر رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا۔

پیپلز پارٹی کا 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں بڑا جلسہ

سعید غنی نے اعلان کیا کہ 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر کراچی سے ہزاروں کارکنان گڑھی خدا بخش پہنچیں گے اور ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے برس بھی 27 دسمبر کو کارکنان نے بھرپور شرکت کی تھی اور اس بار بھی جیالے اسی جوش و جذبے سے جلسے میں شامل ہوں گے۔

6 کینالز پر پیپلز پارٹی کا مؤقف

سعید غنی نے کہا کہ دریائے سندھ پر 6 کینالز بنائے جانے کا معاملہ سندھ کے مفادات کے خلاف ہے اور پیپلز پارٹی نے اس پر قانونی و آئینی اعتراضات اٹھائے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق کو خطوط لکھے، وزیر آبپاشی نے اعتراضات پیش کیے اور نثار کھوڑو نے بھی متعلقہ کمیٹی میں بھرپور موقف رکھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے اس معاملے کو عوامی ایشو بنایا، جس کے بعد دیگر جماعتیں بھی آواز اٹھانے لگیں۔ اس وقت سندھ کے عوام کو متحد ہو کر اس کے خلاف مزاحمت کرنی ہوگی۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.