کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، 78 دنوں میں 22 شہری جان سے گئے

کراچی میں رواں سال کے ابتدائی 78 دنوں کے دوران ڈاکوؤں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ اب تک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 22 شہریوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

زمان ٹاؤن پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کامیاب کارروائی

ماہانہ تفصیلات:

جنوری: کورنگی زمان ٹاؤن، اسٹیل ٹاؤن، جنجال پورہ گوٹھ، سکھن اور جوہرآباد میں 5 شہریوں کو قتل کیا گیا۔

فروری: کورنگی صنعتی ایریا، سرجانی ٹاؤن، سولجر بازار، موچکو، سہراب گوٹھ، لانڈھی، ڈیفنس، اتحاد ٹاؤن اور بلوچ کالونی میں 10 افراد جان سے گئے۔

مارچ (پہلے 19 دن): سچل، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد پل، سہراب گوٹھ، مرغی خانہ اسٹاپ، فیروز آباد اور کورنگی میں 7 افراد قتل ہوئے۔

رمضان المبارک میں بھی ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری
ماہ رمضان میں 7 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا گیا، جس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

کراچی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چیلنج بن چکی ہیں، اور شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس شدت اختیار کر گیا ہے۔

62 / 100

One thought on “کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، 78 دنوں میں 22 شہری جان سے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!