...

حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر غور، ورکنگ حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر ورکنگ حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے، اور جلد ہی عوام کو بڑا ریلیف دینے کا امکان ہے۔

سندھ پولیس کا کرائم ڈیٹا مینجمنٹ اور تفتیشی نظام میں غیرمعمولی اصلاحات

ذرائع کے مطابق، پاور ڈویژن بجلی کی قیمتوں میں 6 سے 10 روپے تک کمی پر غور کر رہا ہے، اور اس حوالے سے سفارشات جلد وزیراعظم کو ارسال کی جائیں گی۔ منظوری کے بعد وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بجلی کے زیادہ نرخوں پر وزارت کو ورکنگ کی ہدایت دی تھی، جبکہ حکومت آئی پی پیز سے ہونے والے مذاکرات کے فوائد عوام تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

حکومت کی کوشش ہے کہ 23 مارچ تک بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جائے، تاکہ عوام کو جلد ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.