سندھ پولیس نے کرائم ڈیٹا مینجمنٹ اور تفتیشی عمل میں جدید اصلاحات متعارف کرادی ہیں، جس کے تحت پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (PSRMS)، سندھ پولیس کی نئی ویب سائٹ اور آئی جی پی شکایتی سیل ایپلیکیشنز کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔
ضلع کیماڑی: تھانہ جیکسن پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار
اہم نکات:
اب تمام تھانوں اور تفتیشی دفاتر سے جرائم کا اندراج براہ راست PSRMS پر کیا جاسکے گا، جہاں ڈیجیٹل شواہد بھی شامل کیے جائیں گے۔ عدلیہ بھی اس سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ دیکھ سکے گی۔
سندھ پولیس کی نئی ویب سائٹ عوام کے لیے متعارف کردی گئی ہے، جس میں تمام پولیس خدمات، ایمرجنسی نمبرز، دفاتر کے پتے اور دیگر معلومات موجود ہیں۔
عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے آئی جی پی کمپلین سیل کو مکمل طور پر پیپرلیس بنا دیا گیا ہے، اب تمام شکایات متعلقہ افسران کو براہ راست ایپلیکیشن کے ذریعے بھیجی اور وصول کی جائیں گی۔
سندھ پولیس نے 21 رمضان یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کی ہدایت جاری کردی ہے۔
تمام ضلعی افسران، ڈی آئی جیز اور تفتیشی افسران کو PSRMS کے مؤثر استعمال کی بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جرائم کے کنٹرول کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پولیسنگ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، جبکہ PSRMS میں ڈیٹا کا اندراج نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سندھ پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں تمام افسران نے شرکت کی، جہاں PSRMS، نئی ویب سائٹ اور کمپلین سیل ایپلیکیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔