...

واٹر پمپ مارکیٹ میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی، 3 مرغی فروش گرفتار

کراچی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی عاصم عباسی نے واٹر پمپ مارکیٹ کا دورہ کیا، جہاں اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ احمد مرتضیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

حسن نواز پر برطانیہ میں 5.2 ملین پاؤنڈ ٹیکس جرمانہ عائد، ٹیکس ڈیفالٹر قرار

دورے کے دوران سرکاری پرائس لسٹ سے زائد نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے والے 3 مرغی فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ عاصم عباسی نے بتایا کہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کا سامان ضبط کرکے آکشن کیا گیا، جبکہ کئی دکانداروں کو چالان اور جرمانے بھی کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائس چیکنگ ٹیمیں مسلسل بازاروں کا دورہ کر رہی ہیں اور گراں فروشی کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید اقدامات:

گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی

ہر بازار میں پرائس لسٹ کی سختی سے جانچ ہوگی

عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی

61 / 100

One thought on “واٹر پمپ مارکیٹ میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی، 3 مرغی فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.