...

حسن نواز پر برطانیہ میں 5.2 ملین پاؤنڈ ٹیکس جرمانہ عائد، ٹیکس ڈیفالٹر قرار

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانوی حکومت نے ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ برطانوی ٹیکس اتھارٹی کے مطابق، حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ یہ تفصیلات برطانوی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، سی پیک اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے باوجود، حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، کیونکہ برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔

حسن نواز کے ذرائع کے مطابق، ریونیو کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے آج کے اعداد و شمار پرانی کہانی ہے۔ حسن نواز نے 10 سال قبل خود کو دیوالیہ قرار دیا تھا اور تمام ٹیکس جمع کرا دیے تھے۔ ان کے مطابق، اب صرف کیس کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.