اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، 37 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 5 کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں 3 ملزمان گرفتار جبکہ 1138.11 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 37 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

عدالت نے بحریہ ٹاؤن مکینوں کی ٹول ٹیکس کے خلاف درخواست مسترد کر دی

اہم کارروائیاں:

لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔

ماشخیل بارڈر (بلوچستان) کے قریب چھپائی گئی 840 کلو گرام افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد۔

مچھر کالونی، کراچی میں کارروائی کے دوران 60.3 کلو گرام چرس برآمد۔

چمن (بلوچستان) کے علاقے میں چھپائی گئی 84 کلو گرام ہیروئن برآمد۔

اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!