...

عدالت نے بحریہ ٹاؤن مکینوں کی ٹول ٹیکس کے خلاف درخواست مسترد کر دی

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کے مکینوں کی جانب سے دائر کردہ ٹول ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ٹول ٹیکس وصولی کا معاہدہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اور اسکور (SCORE) کے درمیان ہے، جبکہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر نیو کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ملکہ منشیات فروش سمیت دو گرفتار

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت کسی بھی درخواست گزار کا متاثرہ فریق ہونا ضروری ہے۔ مزید برآں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایکٹ 1991 کے مطابق قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے، اور یہ عمل عوام کی آمد و رفت کی آزادی کو متاثر نہیں کرتا۔

اسکور کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں نے معاہدے کی غلط تشریح کی ہے۔ معاہدہ درحقیقت ٹول ٹیکس سے قبل شہری ٹریفک کی سہولت سے متعلق تھا، جبکہ ایم نائن موٹروے کے 136 کلومیٹر ٹریک پر ٹول ٹیکس کی وصولی قانونی طور پر جائز ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ ایم نائن موٹروے پر مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز موجود ہیں، اگر درخواست گزاروں کو ٹول سے مستثنیٰ کیا گیا تو باقی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہوگا۔

یہ درخواست بحریہ ٹاؤن کے 46 مکینوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس پر 2021 میں سندھ ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاؤن جانے والی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس وصولی پر حکم امتناع جاری کیا تھا، تاہم اب عدالت نے درخواست مسترد کر دی ہے۔

61 / 100

2 thoughts on “عدالت نے بحریہ ٹاؤن مکینوں کی ٹول ٹیکس کے خلاف درخواست مسترد کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.