ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر نیو کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ملکہ منشیات فروش سمیت دو گرفتار

کراچی: ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایس ایچ او نواز گوندل کی قیادت میں اندرون گلی خمیسوں گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف حکمت عملی سے کارروائی کی، جس کے دوران ایک خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزیر بلدیات سعید غنی کا کے ڈی اے کی ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کرنے کا اعلان

گرفتار ملزمان کی شناخت مسمات یاسمین زوجہ محمد شریف اور محمد شریف ولد محمد صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 550 گرام چرس اور 23 گرام آئس (25 پُڑیاں) برآمد کی گئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات 160/2025 اور 161/2025 درج کر لیے گئے ہیں، جن میں دفعہ 9(1)3B اور 9(2)(2) کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ منشیات کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔

57 / 100

One thought on “ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر نیو کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ملکہ منشیات فروش سمیت دو گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!