...

اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، فلسطینیوں کا جبری انخلا سے انکار

غزہ: اسرائیلی افواج نے جنوبی، وسطی اور شمالی غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں رات بھر کی بمباری میں مزید 14 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دانش تیمور نے چار شادیوں سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کر دی

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق غزہ کے رہائشیوں نے اسرائیلی فوج کے جبری انخلا کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نقل مکانی کے سفر کو دہرانا نہیں چاہتے، کیونکہ ان کے پاس کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں بچا۔

عالمی سطح پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی نسل کشی کے خلاف اقوام متحدہ، یورپی یونین، چین، سعودی عرب، مصر، پاکستان، بیلجیئم، اور سوئٹزرلینڈ سمیت کئی ممالک نے مذمت کی ہے۔

اسی طرح اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں یرغمالیوں کے اہلخانہ اور دوستوں نے احتجاج کیا، جبکہ امریکا کے شہر نیویارک میں فلسطین کے حامیوں نے اسرائیلی بمباری کے خلاف مظاہرے کیے اور واشنگٹن سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔

جبری انخلا کا فلسطینیوں کی جانب سے مسترد

اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقوں، خاص طور پر بیت حنون اور خان یونس میں پمفلٹ گرائے، جن میں رہائشیوں کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا۔ تاہم، فلسطینیوں نے اس حکم کو مسترد کر دیا۔

امریکی کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کا بیان

امریکی کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز (AOC) نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے دو ہفتوں سے غزہ میں انسانی امداد کو روکا ہوا ہے، اور اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اسرائیل کو مزید اسلحہ کی فراہمی روک دینی چاہیے، کیونکہ امریکی قانون کے مطابق ایسے ممالک کی فوجی امداد پر پابندی عائد کی جاتی ہے جو انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں۔

بین گویر دوبارہ اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی مقرر

انتہائی دائیں بازو کے رہنما اتمار بن گویر کو ایک بار پھر اسرائیل کا وزیر قومی سلامتی مقرر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے جنوری میں جنگ بندی معاہدے کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیا تھا۔

بن گویر کی واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے غزہ پر شدید فضائی حملے کیے، جن میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، اور نیتن یاہو نے حماس کے قیدیوں کی رہائی تک فوجی حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.