...

دانش تیمور نے چار شادیوں سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کر دی

مشہور اداکار دانش تیمور نے اپنے حالیہ بیان پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد وضاحتی موقف پیش کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 2025 کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

چند روز قبل، دانش تیمور نے گرین ٹی وی کے رمضان شو میں، جہاں ان کی اہلیہ عائزہ خان بھی موجود تھیں، کہا تھا کہ "مذاق اپنی جگہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ خدا نے مرد کو چار شادیوں کی اجازت دی ہے، اور جب خدا نے اجازت دی ہو تو کسی اور کی ضرورت نہیں۔”

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے الفاظ "فی الحال عائزہ کے ساتھ ہوں” کو مستقبل میں مزید شادیوں کے ارادے سے جوڑ دیا۔

تاہم، تازہ ترین پروگرام میں دانش تیمور نے وضاحت دی کہ وہ اب بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں چار شادیوں کی اجازت ہے، لیکن وہ مزید شادی نہیں کر رہے کیونکہ وہ اپنی بیوی سے محبت کرتے ہیں اور ان کی عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے الفاظ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "فی الحال” کا مطلب تھا کہ وہ اس وقت اپنی بیوی کے ساتھ ہیں، لیکن مستقبل میں کیا ہوگا، یہ کوئی نہیں جانتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ بھی "فی الحال” کا لفظ استعمال کیا کریں کیونکہ کسی کو نہیں معلوم کہ زندگی میں آگے کیا ہونے والا ہے۔

دانش تیمور کی یہ وضاحتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.