...

یوم علی کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس، ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی صدارت میں احکامات جاری

کراچی – یوم علی کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی پولیس، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس، کے الیکٹرک، واٹر بورڈ، میونسپل کمشنرز، سولڈ ویسٹ، فائر بریگیڈ، ریسکیو اداروں، سوئی گیس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر خیر العمل امام بارگاہ انچولی اور دیگر امام بارگاہوں کے منتظمین بھی موجود تھے۔

قائدآباد پولیس کا گٹکا ماوا تیار کرنے والے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ، بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد

ڈپٹی کمشنر کے اہم احکامات

ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم نے اجلاس میں شرکاء کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ:
✔ مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کو مکمل فول پروف بنایا جائے۔
✔ یوم علی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔
✔ جلوس کے مقامات پر پیور ورک اور پیچ ورک مکمل کیا جائے گا۔
✔ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
✔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمشنرز کو امام بارگاہوں کا دورہ کرکے مسائل حل کرنے کی تاکید۔

منتظمین کی جانب سے اظہارِ اطمینان

خیر العمل امام بارگاہ انچولی سمیت دیگر امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی کاوشوں کو سراہا اور یوم علی کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.