جعفر ایکسپریس حملے کے خلاف ڈاکٹر عشرت العباد خان کا ویڈیو خطاب، دہشت گردی کی شدید مذمت

"میری پہچان پاکستان” کے سربراہ اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی سے کراچی پریس کلب اور حیدر چوک حیدرآباد میں جعفر ایکسپریس حملے کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہروں سے ویڈیو خطاب کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عشرت العباد نے جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کے ہر عمل کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو، بندوق سے، بارود سے یا سوشل میڈیا کے ذریعے، ناقابل قبول ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں نہ صرف بارود استعمال ہوا بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی عوام کے ذہنوں پر حملہ کیا گیا۔ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے قوم اور افواج کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں، مگر پاکستانی قوم ان سازشوں کو مسترد کرتی ہے اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ملک میں گورننس کی بہتری دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ گورننس کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست ہوگی تو سیاست ہوگی، سب سے پہلے پاکستان ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر فوری اور سختی سے عمل درآمد کیا جائے، اور ایپکس کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تاکہ سیاسی قیادت بھی اس جنگ میں مؤثر کردار ادا کرے۔

احتجاج میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور عوام، کارکنان، سول سوسائٹی، صحافیوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

58 / 100

One thought on “جعفر ایکسپریس حملے کے خلاف ڈاکٹر عشرت العباد خان کا ویڈیو خطاب، دہشت گردی کی شدید مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!