سی ٹی ڈی انٹیلیجنس وِنگ کی بڑی کاروائی، TTP الخوارج کا اہم رکن گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی انٹیلیجنس وِنگ نے تاج کمپلیکس کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان (TTP) الخوارج کے اہم کارکن خلیل الرحمن کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا ڈی جی کے ڈی اے کو عوامی مفاد میں اہم مراسلہ

سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق نور ولی اللہ گروپ سے ہے۔ ملزم خلیل الرحمن نے گزشتہ سال دسمبر 2024 میں ٹی ٹی پی کمانڈر مصباح کے حکم پر قائداعظم مزار اور کراچی کے مختلف حساس علاقوں کی ویڈیوز بنا کر افغانستان بھیجی تھیں، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

گرفتار ملزم نے "ہم کراچی آگئے ہیں” کے عنوان سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جس میں امیر محترم نور ولی ابو العاصم نور ولی محسود کے نام سے پرچی پر "TTP Karachi Coming Soon” لکھا گیا تھا، تاکہ شہر میں خوف و ہراس پھیلایا جا سکے۔

راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی باقاعدہ تربیت بھی حاصل کر چکا ہے اور ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں TTP الخوارج کے نعرے اور چاکنگ میں بھی ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو انٹیلیجنس، ٹیکنیکل شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے، اور شہر میں اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

58 / 100

One thought on “سی ٹی ڈی انٹیلیجنس وِنگ کی بڑی کاروائی، TTP الخوارج کا اہم رکن گرفتار، اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!