ناظم آباد اورنگ آباد میں سیوریج کا نظام مکمل ناکام، علاقہ جوہڑ میں تبدیل، عوام کا احتجاج

(تَشَکُّر نیوز) کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 5 اور اورنگ آباد میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، جس کے باعث پورا علاقہ گندے پانی کے جوہڑ میں ڈوبا ہوا ہے۔ عالمگیر جامع مسجد کے اطراف سیوریج کے پانی نے نمازیوں کا راستہ بھی بند کر رکھا ہے۔

نوشکی: خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 5 افراد شہید

مقامی افراد کے مطابق تین ماہ سے مسلسل شکایات درج کروائی جا رہی ہیں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انتخابی مہم کے دوران ہر دروازے پر دستک دینے والے ایم پی اے طحہ احمد اب عوام کے مسائل پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

سڑکیں جوہڑ بن گئیں، گلیاں ناپید
یہ وہی اورنگ آباد ہے جو کبھی صفائی ستھرائی کی مثال تھا، لیکن اب گلیوں کی جگہ گٹر کا پانی ہے۔ 141 لائن، اپوا کے پیچھے کا راستہ اور دیگر گلیاں کیچڑ اور بدبو کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ راہگیروں کو ہر قدم پر خطرناک گٹر میں گرنے کا خدشہ ہے، اور موٹر سائیکل سوار اکثر حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔

رمضان میں اذیت ناک صورتحال، عبادات بھی متاثر
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں یہ صورتحال مزید اذیت ناک ہوگئی ہے۔ بدبو، تعفن اور گندے پانی کی چھینٹوں کے باعث نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں۔ عوام کو خوف ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو اعتکاف اور عید کی نماز شدید متاثر ہوگی۔

ایکس ای این ظفر ملک اور کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت
علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ ایکس ای این ظفر ملک اور دیگر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام مکمل طور پر لاپتا ہیں، جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے 15 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی مزید دہشتناک بنا دی ہے۔

عوام کا مطالبہ: فوری ایکشن لیا جائے!
عوام نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا

60 / 100

One thought on “ناظم آباد اورنگ آباد میں سیوریج کا نظام مکمل ناکام، علاقہ جوہڑ میں تبدیل، عوام کا احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!