وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں مصنوعات پر لیوی 70 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل پر بھی لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف گرینڈ آپریشن، فوج کی بھرپور کارروائیاں جاری: مزمل سہروردی

یاد رہے کہ حکومت نے مالی سال 2025 کے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کیا تھا اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود، عوام کو ممکنہ 10 روپے فی لیٹر ریلیف نہیں مل سکا۔ ماہرینِ معیشت کے مطابق، لیوی میں حالیہ اضافہ آئی ایم ایف کی قسط حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!