پاکستان نیوی کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک (PNS SHUSHUK) کی لانچنگ کی پروقار تقریب چین کے شہر ووہان میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ، شوانگلیو بیس (Wuchang Shipbuilding Industry Group Company Ltd, Shuangliu Base) میں منعقد ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کا گول مارکیٹ کا دورہ، گراں فروشوں کے خلاف کارروائی
تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے خطے کی موجودہ جیو اسٹریٹجک صورتحال کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور محفوظ سمندری حدود کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کے توازن اور امن و استحکام کے قیام میں نہایت اہم ثابت ہوں گی۔
وائس ایڈمرل اویس بلگرامی نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کی انتھک کوششوں اور اس منصوبے کی بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک-چین دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں اور 4 آبدوزیں پاکستان کے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں ٹیکنالوجی منتقلی (Transfer of Technology – ToT) کے تحت تیار کی جائیں گی۔ ان آبدوزوں کو جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کیا جائے گا تاکہ وہ دور تک اپنے اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا سکیں۔
تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جن میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ اور چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کے نمائندگان بھی شامل تھے۔