بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ میں امن و امان اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اقدامات، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز سندھ میں امن و امان اور عوامی مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا۔ بلاول بھٹو نے واضح ہدایت دی ہے کہ سندھ حکومت اور محکمہ داخلہ ٹریفک حادثات اور دیگر مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں۔
بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست، نیپرا 26 مارچ کو سماعت کرے گا

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بلاوجہ تنقید اور پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سندھ حکومت دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہر محکمہ پر اعتراض کیا جاتا ہے، حالانکہ تمام ادارے مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں کچھ مشکلات ضرور ہیں لیکن محکمہ ٹرانسپورٹ بہترین افسران کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ریڈ لائن بی آر ٹی کا دورہ بھی کریں گے، جہاں بعض مقامات پر ٹریفک کے مسائل درپیش ہیں جس پر عوام کو تکلیف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "کے-فور” منصوبے کے تحت جو پانی کی لائن بچھائی گئی تھی، اس پر بعد میں کام نہ ہونے سے مسائل پیدا ہوئے۔

شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکموں کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے، ہم جو بھی منصوبے بنا رہے ہیں وہ عوام کی سہولت کے لیے ہیں، ذاتی مفاد کے لیے نہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کا مقصد شہر کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنا ہے اور ہم اسے مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سندھ حکومت نے بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے تاکہ شہری ایئرکنڈیشنڈ اور معیاری بسوں میں سفر کرسکیں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ بی آر ٹی کوریڈور ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کیا جا رہا ہے تاکہ شہر کے عوام کو جدید اور آرام دہ سفری سہولت مل سکے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!