پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گاؤں سکندر شمالی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دو خطرناک دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات: اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا
ترجمان کے مطابق، ملک دشمن خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران فورسز نے جرات اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں کامیاب کارروائی کے دوران 10 خوارج مارے گئے تھے۔
گزشتہ ماہ (فروری) میں مجموعی طور پر 156 دہشت گرد انجام کو پہنچے، جو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پوری قوم اس فتنے کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان شاء اللہ خوارج کو شکست ہو گی اور ملک میں امن قائم ہو گا۔