اداکار علی رضا کا فلم فیئر کو انٹرویو: بھارتی شوبز میں کام کی خواہش، عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کا خواب

معروف پاکستانی اداکار علی رضا نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش اور اپنے کیریئر سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ ’فلم فیئر‘ کو دیے گئے انٹرویو میں علی رضا نے ماضی میں دیکھے گئے بھارتی ٹی وی شوز، اپنی اداکاری، اور بھارتی مداحوں کے لیے پاکستانی ڈراموں کی تجاویز سمیت کئی اہم باتیں شیئر کیں۔
دھرم پورہ انڈر پاس پر فائرنگ اور تشدد کا واقعہ: 4 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

علی رضا نے بتایا کہ وہ ماضی میں بھارتی ڈرامے اور پروگرامز دلچسپی سے دیکھتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستانی عوام بھی بھارتی ٹی وی شوز کو شوق سے دیکھتے رہے ہیں، تاہم اب بھارتی چینلز پاکستان میں آسانی سے دستیاب نہیں، اس لیے لوگ انہیں کم دیکھ پاتے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کے ڈرامے اور معروف بھارتی کرائم شوز جیسے ‘سی آئی ڈی’ اور ‘کرائم پیٹرول’ بھی دیکھتے رہے ہیں۔

اپنی پسند کے ڈراموں کا ذکر کرتے ہوئے علی رضا نے بھارتی شائقین کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستانی ڈرامے جیسے ’ہمسفر‘، ’زندگی گلزار ہے‘، ’الف‘، ’من مائل‘، ’دنیا پور‘، ’اقتدار‘ اور ’نور جہاں‘ ضرور دیکھیں، تاکہ انہیں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی خوبصورتی کا اندازہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں علی رضا نے کہا کہ اگرچہ وہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرتے ہیں لیکن انہیں زیادہ تر پاکستانی ڈرامے دیکھنے کا شوق نہیں۔

بھارتی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سوال پر علی رضا نے شرماتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کا نام نہیں لینا چاہتے کیونکہ یہ فیصلہ ان کے اختیار میں نہیں ہوگا۔ تاہم، انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر کبھی موقع ملا تو وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

علی رضا نے عالیہ بھٹ کی جاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے کام سے بے حد متاثر ہیں اور انہیں امید ہے کہ انشاء اللہ ایک دن بھارت میں کام کرنے کا خواب پورا ہوگا۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ایک بھارتی پروڈکشن ٹیم نے ان سے رابطہ کیا تھا، مگر جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ پاکستانی اداکار ہیں تو انہوں نے بات آگے بڑھانے سے انکار کر دیا۔

علی رضا نے انٹرویو کے اختتام پر پرامید لہجے میں کہا کہ وہ مستقبل میں بھارت میں کام کے لیے ضرور جائیں گے اور سرحد پار فن کے رشتے کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!