ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی زیر صدارت پبلک اسکول اور بورڈ آف گورنرز اسکول و کالجز کا اہم اجلاس، اسکول کی بہتری کے لیے اہم فیصلے

کراچی (ضلع وسطی): ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی زیر صدارت پبلک اسکول اور ضلع کے بورڈ آف گورنرز اسکول و کالجز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اے وی ایل سی کی بڑی کارروائی: پولیس اہلکار سمیت چار رکنی کار چور گینگ گرفتار، نارتھ کراچی سے چوری شدہ 2025 ماڈل ہنڈا سٹی برآمد

اجلاس میں سابق وزیر تعلیم رانا حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عاصم عباسی، جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس، ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان، پرنسپل پبلک اسکول اسماء، ایس پی پولیس، اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد شریک ہوئے، جب کہ زوم میٹنگ پر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر فوزیہ، ڈپٹی سیکریٹری زارا، ڈاکٹر سائرہ خان اور توقیر احمد نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے کہا کہ پبلک اسکول 7 ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور اس اسکول کے معیار کو بیکن ہاؤس اور جنریشن اسکول کے برابر لایا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسکول انتظامیہ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افراد کو فارغ کر کے قابل افراد کو موقع دیا جائے گا۔

اسکول کی بہتری کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کے کنوینئر عاصم عباسی اور چیئرمین عاطف علی خان ہوں گے۔
کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈپٹی سیکریٹری اکیڈمک اینڈ ٹریننگ، سید طارق، اور وقار بیگ شامل ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اسکول کی گہرائی سے صفائی (ڈیپ کلیننگ) کی ذمہ داری ٹاؤن انتظامیہ سنبھالے گی۔

چئیرمین گورننگ باڈی (ڈپٹی کمشنر) نے اسکول آڈٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ آڈٹ کے احکامات جاری کیے، اور اسکالر شپ نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ فائدہ اٹھا سکیں۔

علاوہ ازیں، آئندہ بورڈ اجلاس میں اسکول میں منی زو (Mini Zoo) بنانے کی تجاویز طلب کر لی گئیں۔

اس موقع پر جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے اعلان کیا کہ اسکول کے بچوں کے لیے اعلیٰ معیار کا سوئمنگ پول اور منی زو تعمیر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ "پہلے بھی جو دو اسکول ہمیں دئیے گئے تھے، انہیں ماڈل اسکول بنا دیا گیا ہے، اب بھی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور ہیلتھی ایکٹیویٹیز کے مواقع پیدا کیے جائیں گے”۔

ظفر عباس نے آئندہ بورڈ اجلاس میں اس حوالے سے تحریری تجاویز پیش کرنے کا اعلان بھی کیا۔

66 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!