دہشتگردی کی نئی لہر پر قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کا اظہارِ خیال، "دہشتگردی کے خلاف کامیابی کھو بیٹھے ہیں

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ جعفر ایکسپریس پر بحث کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر قسم کی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ پیپلزپارٹی نے بھی بہت نقصان اٹھایا۔
دہشتگردی کے خلاف قومی اتفاق رائے ضروری، پاک فوج کی قربانیوں کو سلام: قومی اسمبلی میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر کا اظہار خیال

بلاول بھٹو نے کہا کہ "مجھے خود وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، دہشتگردی کے ہاتھوں میری والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہوئیں۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا مسئلہ نیا نہیں بلکہ پرانا ہے، جس کے خلاف پوری قوم نے مل کر جنگ لڑی، اور اپنی قربانیاں دے کر ملک کو دہشتگردی سے پاک کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ "عام شہری سے لے کر پولیس اور افواج پاکستان تک، سب نے قربانیاں دیں، جب یہ ایوان متحد تھا تب بھی کچھ جماعتوں نے سیاست الگ رکھی، ہم نے اے پی ایس سانحہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق کیا، جس کے تحت ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی تھی۔”

بلاول بھٹو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "آج ہم دہشتگردی کے خلاف اپنی سابقہ کامیابی کھو چکے ہیں، دہشتگردی کی آگ ایک بار پھر بھڑک اٹھی ہے، ہم پہلے سے زیادہ خطرناک دور سے گزر رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اب دہشتگردی کے خلاف ویسا سیاسی اتفاق رائے قائم نہیں کر پائے جیسا ماضی میں تھا۔ ہماری کمزوریاں، دشمن طاقتوں اور دہشتگردوں کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔”

بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب، کوئی نظریہ، کوئی سیاست نہیں ہوتی، ان کا مقصد صرف دہشت پھیلانا اور عوام کو قتل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "نہ مذہبی دہشتگرد اسلامی ریاست چاہتے ہیں، نہ نام نہاد بلوچ دہشتگرد آزادی چاہتے ہیں، ان سب کا مقصد پاکستان کی ترقی روکنا اور عالمی طاقتوں کے مقاصد پورے کرنا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پختونخوا سے بلوچستان تک معصوم عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور ہر نیا واقعہ پچھلے سے زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے زور دیا کہ اب وقت ہے کہ تمام سیاسی قوتیں متحد ہو کر دہشتگردی کے خلاف نئے سرے سے جدوجہد کریں تاکہ پاکستان کو پھر سے پرامن بنایا جا سکے۔

55 / 100

One thought on “دہشتگردی کی نئی لہر پر قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کا اظہارِ خیال، "دہشتگردی کے خلاف کامیابی کھو بیٹھے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!