نیب سندھ کی بڑی کارروائی، بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹیز منجمد

کراچی: نیب سندھ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف جاری تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

کیماڑی پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرمنل سہیل اختر گرفتار، اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹیز کو منجمد کرتے ہوئے ایک ہزار کمرشل پلاٹس کو منجمد کرنے کا باضابطہ لیٹر جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی جانب سے جاری کردہ اس لیٹر میں ہدایت کی گئی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے تمام کمرشل پلاٹس کو فوری طور پر منجمد کر دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے بحریہ ٹاؤن کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر مبینہ قبضے کے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔

نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف جاری تحقیقات میں مزید تیزی لاتے ہوئے قانونی کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

66 / 100

One thought on “نیب سندھ کی بڑی کارروائی، بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹیز منجمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!