شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے سے 3 بچے جاں بحق

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے کھجوری میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ تینوں بچے علاقے میں بکریاں چرا رہے تھے جو دھماکے کی زد میں آگئے۔

 

 

پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہے جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!