ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر تھانہ تیموریہ کی بائیک چوروں کے خلاف دو بڑی کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد

کراچی: ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تھانہ تیموریہ پولیس نے بائیک چوروں کے خلاف اہم کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اتحاد ٹاؤن: شہری کو فائرنگ سے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار، چھینا گیا موبائل فون برآمد

پہلی کارروائی:
پولیس کے مطابق انٹیروگیشن کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت زہیب ولد یعقوب اور ایان ولد احسان کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی جس کا مقدمہ پہلے ہی متعلقہ تھانے میں درج ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انہیں اے وی ایل سی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری کارروائی:
ٹیموریہ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور ارسلان عرف ٹوپی ولد حسن محمد کو گرفتار کر لیا۔
دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکلیں چوری کر کے فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا۔
ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ 23 (1)A درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!