کراچی: پورٹ قاسم پیپلز لیبر یونین (سی بی اے) کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں پورٹ قاسم کے مین گیٹ پر دھرنا دیا جا رہا ہے۔
اتحاد ٹاؤن: شہری کو فائرنگ سے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار، چھینا گیا موبائل فون برآمد
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہیں ہوا اور اس بار عید بونس بھی نہیں دیا گیا جس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کے سیکڑوں ملازمین دھرنے میں شریک ہیں، جس کی وجہ سے پورٹ قاسم کا مین گیٹ بند ہے۔
مظاہرے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی ہے۔
پیپلز لیبر یونین کی قیادت میں ملازمین کا احتجاجی دھرنا بدستور جاری ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/03/WhatsApp-Video-2025-03-11-at-5.57.31-PM.mp4?_=1Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/03/WhatsApp-Video-2025-03-11-at-5.57.32-PM.mp4?_=2