کراچی: تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن نے انٹیلیجنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ سٹی: کلاکوٹ پولیس کی جوئے کے اڈوں پر بڑی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار، جوئے کا سامان اور نقدی برآمد
ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزم احتشام ولد محمد ایوب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 1 مارچ 2025 کو اتحاد ٹاؤن کے علاقے مفتی محمود چوک پر نوجوان سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 89/25 بجرم دفعہ 394/397/34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا تھا۔
کارروائی ایس آئی او تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر ناصر خان کی سربراہی میں کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔